پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے دفاعی معاہدے سے خوشی ہوئی: ٹرمپ

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں معاہدے کو’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘ قرار دیا اور کہا کہ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ممالک بالآخر زیادہ بامعنی انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہونے پر خوش ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے حال ہی میں اور بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘

انہوں نے اسے ایک ’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کس طرح متحد ہو رہا ہے اور کس طرح ممالک بالآخر زیادہ بامعنی انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔‘

سات اگست، 2026 کو ہونے والا یہ سہ فریقی معاہدہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران سامنے آیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعہ سات اگست کو بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان سعودی عرب اور ترکی نے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ 

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان کی دعوت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سات اگست، 2026 کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں جمہوریہ ترکی کے صدر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا، جہاں مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

’اجلاس کے دوران سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان ممتاز تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ ’مجھے اپنے عزیز بھائیوں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *