امریکہ میں ہانتا وائرس سے ایک شخص کی موت: حکام

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک بالغ شخص ہانتا وائرس کے ایک تصدیق شدہ کیس کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ کیس حالیہ اس وبا سے منسلک نہیں ہے جو بحرِ اوقیانوس میں ایک کروز شپ پر سامنے آئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ ہانتا وائرس کی یہ قسم کولوراڈو میں سال کے اس وقت عام طور پر پائی جاتی ہے، اور حکام اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ متاثرہ شخص کو یہ وائرس کہاں سے لگا۔

ہانتا وائرس زیادہ تر چوہوں کے ذریعے پھیلتا ہے، تاہم انتہائی نایاب صورتوں میں یہ انسان سے انسان میں بھی پھیل سکتا ہے، خاص طور پر طویل اور قریبی رابطے کے بعد۔

اس مرض کی علامات ظاہر ہونے میں تقریباً چھ ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب ڈچ پرچم بردار کروز شپ جو روٹرڈیم بندرگاہ پر لنگر انداز ہے جس میں تقریباً 150 مسافر اور عملہ سوار تھا جن کا تعلق 23 ممالک سے تھا۔

اس جہاز پر دو مئی کو عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ کو شدید سانس کی بیماریوں کے ایک گروپ کی اطلاع دی گئی تھی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس جہاز پر اب تک تین افراد جان سے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر آٹھ تصدیق شدہ اور دو ممکنہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *