گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی جہاز یا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، امریکی بیان غلط: ایران

ایران نے آج کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، اس بارے میں امریکی بیان غلط ہیں۔

ارنا پر موجود پاسداران انقلاب کی سٹیٹمنٹ میں پیر کو کہا گہا ہے کہ ’گذشتہ گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرے اور امریکی حکام کے دعوے بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں اور دیگر کوئی بھی بحری نقل و حرکت ان اصولوں کے منافی ہے۔‘

ایک گھنٹہ قبل، امریکہ کی مرکزی کمان (CENTCOM) نے کہا ہے کہ امریکی پرچم والے دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزرے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایرانی بحریہ نے پیر کو کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ’دشمن جنگی جہازوں کے داخلے کو تیز اور فیصلہ کن وارننگ دے کر روک دیا ہے۔‘

روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ ’امریکہ پیر کی صبح سے ایک آپریشن شروع کرے گا تاکہ آبنائے میں پھنسے جہازوں کو ’انسانی ہمدردی‘ کے تحت نکالا جا سکے۔‘

ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے اس سے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ ایک امریکی جنگی جہاز کو آبنائے کے جنوبی داخلی مقام پر واقع بندرگاہ جاسک کے قریب دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ آبنائے عبور کرنے کی کوشش ترک کرتے ہوئے واپس مڑ گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *