خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

پاکستان کی قومی اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق اور منظوری کے لیے قرارداد پیش کی جائے گی۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایجنڈے کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق طارق فضل چوہدری خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے منظوری کے لیے قرارداد پیش کریں گے۔

وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو صدر پاکستان کی منظوری کے بعد خیبرپختوخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی، جس کی پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں نے مذمت کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کروائی، جس میں ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبے کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گورنر راج کی پارلیمانی منظوری کا طریقہ کار

آئین کے آرٹیکل 234 کے مطابق گورنر راج کا اعلان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنا ضروری ہے۔ اگر دو ماہ کے اندر مشترکہ اجلاس سے اس کی منظوری حاصل نہ کی جائے تو یہ اعلان غیر مؤثر ہو جاتا ہے۔

مشترکہ اجلاس قرارداد کے ذریعے گورنر راج کی مدت میں مزید دو ماہ تک توسیع بھی کر سکتا ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی بدھ کی سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کی منظوری کی قرارداد پیش کریں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *