انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کو ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرنے پر ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔
ریان پراگ کے ڈریسنگ روم میں ویپنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منگل کو اس وقت وائرل ہوئیں جب چندی گڑھ میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد انہیں براہ راست ٹی وی پر دکھایا گیا۔
کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں پر ویسے بھی ایسی کسی چیز کے استعمال پر پابندی ہوتی ہے تاہم انڈیا میں 2019 کے قانون کے تحت ای سگریٹس کے استعمال پر پابندی ہے۔
اس قانون کے تحت ای سگریٹس کی تیاری، درآمد، فروخت اور ذخیرہ ممنوع ہے، چاہے ان میں نکوٹین ہو یا نہ ہو۔
قانون کی خلاف ورزی پر 500,000 انڈین روپے (تقریباً 6,000 ڈالر) تک جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ذاتی استعمال اور عوامی مقامات پر ویپنگ بھی ممنوع ہے۔
ریان پراگ کی راجستھان رائلز نے منگل کو ٹیبل ٹاپرپنجاب کنگز کو سیزن کی پہلی شکست دی اور 222 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا جس میں کپتان پراگ نے 29 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈین کرکٹ بورڈ ان پر آئی پی ایل قوانین کی خلاف ورزی اور غلط مثال قائم کرنے پر جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔
اس سے قبل راجستھان رائلز جو 2008 میں آسٹریلوی عظیم کرکٹر شین وارن کی قیادت میں پہلی بار آئی پی ایل چیمپئن بنی تھی۔
حال ہی میں ان کے ٹیم منیجر روندر سنگھ بھندر پر میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرنے پر 100,000 روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔
