بلوچستان میں نیشنل ریسورسیز لمیٹیڈ کی سائٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ: کمپنی

پاکستان کی ایک کمپنی نیشنل ریسورسیز لمیٹیڈ نے کہا ہے کہ جنوبی مغربی صوبہ بلوچستان کے علاقے دارگوان میں اس کی ایک سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محفوظ بنا لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

نیشنل ریسورسیز کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق یہ کمپنی بلوچستان میں سونے اور تانبے سمیت معدنی وسائل کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہے۔

کمپنی نے لنکڈ ان پر ایک پیغام میں بتایا کہ ’سکیورٹی فورسز نے بشمول ایف سی فوری کارروائی کی اور علاقے کو محفوظ بنا لیا۔

بیان کے مطابق ’عملے اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور مزید معلومات سامنے آنے پر اپ ڈیٹس جاری کی جائے گی۔

دارگوان دالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مغرب میں ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے تاحال کمپنی پر حملے سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ 

بلوچستان میں حالیہ برسوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں وہ نہ صرف سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے آئے ہیں بلکہ نجی اداروں پر بھی حملے کرتے رہے ہیں۔

پاکستانی فوج اور ریاست کے ادارے صوبے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *