پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
41 سالہ رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے 234 میچز کھیلے اور 146 گول سکور کیے۔
گذشتہ ماہ نیشنز لیگ کے ایک میچ میں قومی ٹیم کے کوچ جورجے ژیزس کی جانب سے انہیں کھلانے سے انکار پر دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جس کے بعد رونالڈو فوری طور پر ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ’پرتگال کے عوام، وہ وقت آگیا ہے کہ میں قومی ٹیم کی 7 نمبر کی شرٹ واپس کر دوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ یہ شرٹ صرف میری ہے، لیکن 23 برس تک اسے پہننے، اس کا دفاع کرنے اور دنیا بھر کے سٹیڈیمز میں اسے اپنے ساتھ لے جانے کا اعزاز اور ذمہ داری مجھے حاصل رہی۔‘
