پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے جمعرات کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ چار وکٹوں سے جیت کر سیریز دو – ایک سے اپنے نام کر لی۔

قذافی سٹیدیم میں سلو پچ کی وجہ سے میچ میں سکور انتہائی کم بنا۔ آسٹریلیا کی کم تجربے کار ٹیم 42 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان اور وکٹ کیپر جاش انگلس نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے جبکہ مارنس لبوشین اورالیکس کیری نے 19، 19 رنز بنائے۔ 

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں لیں۔

توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان کے بیٹرز آسانی سے 158 رنز کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

لیکن پاکستان کو ہدف تک پہنچتے پہنچتے 42 اوورز لگ گئے۔ میزبان بیٹرز آسٹریلیا کی نسبتا کمزور بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابر اعظم نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جبکہ معاذ صداقت 27 رنز بنا سکے۔

112 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد میچ پھنس چکا تھا لیکن شاداب اور عبدالصمد نے پاکستان کو فنشگ لائن پار کرنے کو یقینی بنایا۔

آسٹریلیا کے میتھیو کانمین تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان اب جولائی کے آخر میں ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *