لُوچے: فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک کار

فراری نے پیر کو اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار پیش کر دی، جو لگژری سپورٹس کار ساز کمپنی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یہ لانچ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اس کے حریف جیسے پورشے اور لیمبورگینی کمزور طلب کے باعث اپنی برقی گاڑیوں کے منصوبے محدود کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چار دروازوں والی ’لُوچے‘ (اطالوی زبان میں ’روشنی‘) سابق ایپل ڈیزائن چیف جانی آئیو اور ان کی ٹیم ’لوو فروم‘ کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور یہ فراری کی پہلی پانچ نشستوں والی کار ہے۔

لُوچے کی قیمت چھ لاکھ 40 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ 2026 کی چوتھی سہ ماہی میں سڑکوں پر نظر آنے لگے گی۔

لوچے کی لانچ سے فراری کو چین کی بڑی مارکیٹ میں قدم مزید جمانے کا موقع بھی ملے گا، جہاں برقی گاڑیاں عام ہیں اور بڑی پٹرول کاروں پر بھاری ٹیکس لگتا ہے۔

فراری نے کہا ہے کہ لُوچے کی رینج 500 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *