سعودی کمپنی کا افغانستان میں تیل و گیس کی تلاش کا ’کشک تیرپل‘ معاہدہ

سعودی عرب کی ایک کمپنی نے پیر کو افغانستان میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ’کشک تیرپل‘ نامی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

کابل میں سعودی کمپنی ’ڈیلٹا انٹرنیشنل‘ اور افغان وزارت معادنیات کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند بھی شریک تھے۔

 

آریانا نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت سعودی کمپنی افغانستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کرے گی۔

 

سابق امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے معاہدے کو افغانستان کی معیشت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

 

کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیل زاد نے کہا افغانستان اب کاروبار اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

 

انہوں نے کہا ’افغانستان وسطی ایشیا کے وسائل اور جنوبی ایشیا کی بڑی منڈیوں کے درمیان ایک اہم زمینی پل بن سکتا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر پیٹرولیم ملا ہدایت اللہ بدری نے اس موقعے پر بتایا کہ یہ معاہدہ ’کشک تیرپل‘ کے نام سے یاد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں پانچ بلاک ہیں اور یہ معاہدہ ایک بلاک پر ہوا ہے۔ 

 

’یہ بلاک22 مربع کلومیٹر پر محیط ہو گا۔ زیادہ تر بلاکس گیس کے ہیں جس سے امید ہے کہ افغانستان میں تیل و گیس کی ضرورت پورا ہو گی۔‘

 

انہوں نے ڈیلٹا انٹرنیشنلکو مستند کمپنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سرگرمی سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *