برطانوی شہزادہ اور شہزادی انڈیا پہنچ گئے، مودی سے ملیں گے

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین پیر کو تین روزہ دورے پر انڈیا پہنچ گئے۔

2024 میں کیتھرین میں کینسر کی تشخیص کے بعد یہ دونوں کا پہلا مشترکہ بیرون ملک دورہ ہے۔

شاہی جوڑا اپنے دورے کا آغاز ممبئی سے کرے گا، جہاں وہ منگل کو ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

شہزادہ ولیم کی جانب سے قائم اس ماحولیاتی اقدام کے تحت ہر سال پانچ کامیاب منصوبوں کو ایک ملین پاؤنڈ فی منصوبہ دیے جاتے ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ان کے حل کو مزید وسعت دی جا سکے۔

2020 میں اس انعام کے اجرا کے بعد یہ سب سے بڑی تقریب متوقع ہے، جس میں انڈیا کے معروف کرکٹر سچن تندولکر، اداکارہ عالیہ بھٹ، اداکار رامی ملک اور برطانوی پاپ بینڈ ’ٹیک دیٹ‘ سمیت کئی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔

ٹیک دیٹ پہلی مرتبہ انڈیا میں پرفارم کرے گا۔ شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا پر لکھا ’گذشتہ چھ برسوں کے دوران انڈیا نے ارتھ شاٹ میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے اور یہاں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں ارتھ شاٹ کے زیادہ فائنلسٹ اور انعام یافتہ افراد موجود ہیں۔‘

شاہی جوڑا انڈیا کی کرکٹ، فیشن اور فلمی صنعتوں کو اجاگر کرنے والی تقریبات میں بھی شرکت کرے گا۔ اس کے بعد وہ نئی دہلی روانہ ہوگا، جہاں بدھ کو ان کی انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات طے ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین نے 10 سال قبل اپنے گذشتہ دورہ انڈیا کے موقعے پر بھی مودی سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت شہزادہ ولیم، جو برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے بڑے صاحبزادے ہیں، تخت کے وارث نہیں بنے تھے۔

یہ دورہ شہزادی کیتھرین کی بیرون ملک شاہی مصروفیات میں اہم واپسی کی علامت ہے۔ انہوں نے مارچ 2024 میں پیٹ کی بڑی سرجری کے بعد کینسر کے علاج سے گزرنے کا اعلان کیا تھا۔

کیٹ نے، جیسا کہ وہ عام طور پر جانی جاتی ہیں، جنوری 2025 میں بتایا تھا کہ ان کا کینسر ختم ہو چکا ہے اور وہ بتدریج اپنی عوامی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال رہی ہیں۔

وہ مئی میں اپنے شوہر کے بغیر اٹلی بھی گئی تھیں۔ یہ کینسر کی تشخیص کے بعد ان کا پہلا بیرون ملک دورہ تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *