امریکہ ایران معاہدہ، آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش رفت متوقع: وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہفتے کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں اور امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 ان کے مطابق معاہدے کے بعد الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

 وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر امریکہ، ایران اور خطے کے برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہوگا۔

 اس سے قبل وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسِس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

سوئٹزرلینڈ نے اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی میزبانی کی تجویز پیش کی تھی۔

گذشتہ روز کچھ میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ اسحاق ڈار آج جنیوا جائیں گے تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ نے ان اطلاعات کی تردید کر دی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *