امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی طرف لانے کی ’پوری‘ کوشش کر رہے ہیں: پاکستان

پاکستان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے درمیان بھی امریکہ اور ایران میں مذاکرات جاری ہیں۔

اس بارے میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’فریقین کے مابین کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری ہیں۔‘

امریکہ اور ایران کے درمیان کچھ روز کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے۔

جمعرات کو امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی جانب سے اس کے فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پھر سے فضائی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تقریباً ایک ہفتے تک جاری نسبتاً خاموشی کے بعد ہونے والے یہ پہلے حملے تھے، جنہوں نے مذاکرات کی بحالی کی امیدوں کو دھندلا دیا۔

ان تازہ حملوں سے قبل بدھ کو سعودی عرب اور امریکہ نے عراق میں ’شدت پسندوں‘ کے ٹھکانوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔

اب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’پاکستان مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی طرف لانے کی ’پوری‘ کوشش کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ فریقین کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف لے آئیں۔‘

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان نے ان ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکنیکل مذاکرات کے انعقاد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *