نواز کا آل راؤنڈ شو، پاکستان رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل میں

حسن نواز کے دو وکٹوں اور 62 رنز پر مشتمل آل راؤنڈ شو اور سفیان مقیم کی عمدہ باؤلنگ (تین وکٹیں) کی بدولت پاکستان شاہینز (پاکستان اے) نے جمعے کو دوحہ میں کھیلے گئے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دوحہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان شاہینز نے 233 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

پاکستان شاہینز کی اس جیت میں حسن نواز نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے باؤلنگ میں دو وکٹیں حاصل کیں اور پھر ہدف کے تعاقب میں 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان شاہینز نے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی ہے۔

فائنل میں اس کا سامنا سری لنکا اے کی ٹیم سے ہو گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا اے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بنگلہ دیش اے کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور 15 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی ابتدائی دونوں وکٹیں گر گئیں، جب سیف حسن دو اور محمود الحسن نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد شہادت حسین اور معید الاسلام (مہدالاسلام) نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 95 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

معید الاسلام 42 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے، جبکہ عفیف حسین پانچ اور صابر رحمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش اے کی اننگز کا سب سے نمایاں پہلو شہادت حسین کی بیٹنگ رہی، جنہوں نے شاندار سنچری سکور کی اور 103 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر بلے بازوں میں ایس ایم محروب (مہروب حسن) نے 28 اور ریپن مندول نے 19 رنز سکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حسن نواز اور علی رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اور احمد دانیال کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی جانب سے حسن نواز نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ شاہزیب خان نے 50، فرحان یوسف نے 46 اور عبدالصمد نے 44 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *