انڈین کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے بدھ کو بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف گروپ میچ سے قبل انڈیا کے مایہ ناز اوپنر ابھیشیک شرما کو پیٹ کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ابھیشیک 20 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں انڈیا کی جانب سے ٹائٹل کا دفاع کے امکانات کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔
ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد جمعرات کو دہلی میں ہونے والے گروپ اے کے میچ میں ابھیشیک کی شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ 25 سالہ کھلاڑی کو منگل کو دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب وہ ممبئی میں اوپنر سے پیٹ کی تکلیف کے باعث تربیت سے محروم رہے۔
انڈیا کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے منگل کو اس تشویش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بلے باز کو ’اب بھی پیٹ میں کچھ مسائل درپیش ہیں۔‘
انہوں نے کہ کہ ’ہمیں امید ہے کہ وہ چند دنوں میں کھیل کے لیے دستیاب ہو جائیں گے۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک اہلکار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’ابھیشیک کو پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔‘
انہوں نےت کہا کہ ’مسئلہ معلوم کرنے کے لیے کچھ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ آج ڈسچارج ہو جائیں گے یا نہیں۔ لیکن نمیبیا کے خلاف میچ فی الحال مشکوک نظر آ رہا ہے۔‘
امریکہ کے خلاف انڈیا کی جیت میں ابھیشیک صفر پر آؤٹ ہوئے تھے لیکن ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے میں وہ ایک مضبوط پرفارمر رہے ہیں۔
اتوار کو انڈیا کا روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ایک بلاک بسٹر مقابلہ ہو گا۔
