امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام

امریکی ایوان نمائندگان میں رپبلکنز نے منگل کو وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

اس طرح پینٹاگون کے متنازع سربراہ کو مہلت مل گئی ہے اس سے پہلے کہ اگلے سال ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول سنبھالیں اور ممکنہ طور پر دوبارہ ایسی کوشش کریں۔ 

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

ضابطے کی تحریک پر ووٹنگ پیٹ ہیگستھ کی جانب سے اپنے مواخذے کی کوششوں کو مذاق قرار دینے اور امریکی فوج کی قیادت میں اپنے ریکارڈ کا ڈٹ کر دفاع کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی ہوئی، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعریف کی۔

ایوان نے مواخذے کی آٹھ شقوں کو رپبلکنز کی زیر قیادت ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کو بھیجنے کی تحریک کے حق میں 204 کے مقابلے میں 211 ووٹ دیے۔

یہ ایک ایسا قدم ہے جس کے بارے میں مواخذے کی مہم کے محرک، امریکی نمائندے تھامس میسی نے خبردار کیا تھا کہ اس سے یہ کوشش ختم ہو جائے گی۔

کینٹکی سے تعلق رکھنے اور سبکدوش ہونے والے رپبلکن رہنما تھامس میسی کو امید تھی کہ وہ ہیگستھ کی پالیسیوں سے ناراض اور ایران جنگ کی غیر مقبولیت سے محتاط رپبلکنز کے ووٹ حاصل کر لیں گے، لیکن کسی اور رپبلکن نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

ڈیموکریٹس نے مواخذے کی کوشش کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا تھا۔ تاہم کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایوان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی سمیت 11 ڈیموکریٹس نے ووٹ نہیں دیا۔

اگر ان میں سے آٹھ بھی ووٹ دے دیتے، تو ضابطے کی یہ کارروائی ناکام ہو جاتی، جس سے پورے ایوان میں مواخذے کی ووٹنگ کی راہ ہموار ہو جاتی۔ پیلوسی کے دفتر نے فوری طور پر اس بات پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا کہ انھوں نے ووٹنگ میں حصہ کیوں نہیں لیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ’بری طرح ناکام‘ ہو گئی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس بات کے اشارے کے طور پر کہ مواخذے کا یہ واقعہ ٹرمپ اور ہیگسیتھ کو مزید قریب لے آیا ہے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران، وینزویلا اور دیگر امور پر ہیگستھ کی کارکردگی نے ’ایک عظیم امریکی محب وطن کو بے گناہ ثابت کر دیا ہے۔‘

پیٹ ہیگستھ مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی وزیر دفاع ہوتے۔ آخری بار امریکی فوج کے کسی سویلین رہنما کا مواخذہ 1876 میں ہوا تھا، جب ولیم بیلکنیپ کے پاس ’وزیر جنگ‘ کا عہدہ تھا۔

ہیگسیتھ وزیر جنگ کہلاتے ہیں، جو فوج کو نیا تشخص دینے کی ان کی کوشش کا حصہ ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال جب انھوں نے عہدہ سنبھالا تو یہ بہت کمزور اور ’روشن خیال‘ تھی۔ ٹرمپ کانگریس کی منظوری کے بغیر محکمہ دفاع کا نام تبدیل نہیں کر سکتے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *