کوکین کا استعمال، آسٹریلوی ٹی 20 سٹار کرس لین پر پابندی

انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے جمعے کو انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے جارح مزاج ٹی 20 کرکٹر کرس لین نے کوکین استعمال کرنے پر عائد ایک ماہ کی پابندی پوری کر لی اور منشیات کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے بحالی کا پروگرام بھی مکمل کر لیا ہے۔ 

بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس کا 18 جولائی کو انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ کے فائنلز ڈے کے دوران معمول کے ڈوپنگ ٹیسٹ میں ممنوعہ مادے کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

اس وقت وہ نارتھمپٹن شائر کی ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے جمعے کو اس معاملے کے نتائج کا اعلان کیا۔

کرکٹ ریگولیٹر نے اپنے بیان میں کہا ’ریگولیٹر نے نارتھمپٹن شائر سٹیل بیکس کے سابق کرکٹر کرس لین پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی تھی، جس کی مدت اب پوری ہو چکی ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

36 سالہ کرس کے ٹیسٹ میں بینزوئیلیکگونین کی معمولی مقدار پائی گئی، جو کوکین کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والا ایک مادہ ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف عائد الزام بھی تسلیم کر لیا تھا۔

ان کی پابندی کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی کیونکہ انہوں نے بحالی کا پروگرام مکمل کر لیا تھا اور ریگولیٹر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ کوکین کا استعمال مقابلے سے باہر کے وقت کیا گیا اور اس کا کھیل کی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

کرس آسٹریلیا کی جانب سے 18 ٹی 20 اور چار ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں 2020 میں لاہور قلندرز اور 2021 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وہ رواں سیزن کی بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن رینیگیڈز میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے۔ بگ بیش لیگ کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *