اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج (منگل) صبح تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
دورے کے دوران سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور صدر آصف علی زرداری سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل دورے کے دوران پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی و ثالثی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حمایت میں پاکستان کا تعمیری کردار بھی شامل ہے۔
.@antonioguterres is departing tonight, 4 October, for a previously scheduled trip to Pakistan, where he is expected to arrive on Tuesday morning. He is expected to be back in New York on Thursday. Full note here: https://t.co/fMM4QWq8Jb
— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) October 5, 2026
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آخری بار 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب انہوں نے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا تھا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے مطابق اس بار بھی سیکریٹری جنرل پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی تیاری کے لیے ہونے والی پیش رفت کا مشاہدہ کروایا جائے گا۔
اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ برائے انڈیا و پاکستان (UNMOGIP) کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔
سیکریٹری جنرل کے جمعرات کو نیویارک واپس پہنچنے کی توقع ہے۔
