مشہور ترک راک گلوکار کرپشن کے الزام میں گرفتار

پولیس نے اتوار کو ترک راک گلوکار ہالوک لیونت کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں، جن کی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے 2023 کے زلزلے کے بعد امدادی کاموں کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔

اخبار بیر گن اور بائیں بازو کے نظریات رکھنے والے روزنامہ سوزجو کے مطابق استنبول کے سرکاری استغاثہ کے دفتر نے ان کی این جی او اے ایچ بی اے پی کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد 57 سالہ موسیقار کو پولیس کے مالیاتی جرائم یونٹ نے حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق انہیں ترکی کے شمال مغربی صوبے برصا سے ان الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں انجمنوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی، منی لانڈرنگ اور ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا رکن ہونا شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہالوک لیونت نے 2017 میں اے ایچ بی اے پی قائم کی تھی، جو ملک بھر میں رضاکاروں کے نیٹ ورک اور فروری 2023 میں جنوب مشرقی ترکی میں آنے والے زلزلے کے دوران امدادی سرگرمیوں کے باعث شہرت حاصل کر گئی۔

اس زلزلے میں ساڑھے 53 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں استنبول کی چاغلایان عدالت میں جج کے سامنے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کب پیش کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *