فیفا کا ٹرمپ کی ’درخواست‘ پر ’یو ٹرن‘ اور برازیل ورلڈ کپ سے باہر

فیفا نے امریکی سٹرائیکر فولارن بالوگن کو ریڈ کارڈ کے باعث پابندی کے باوجود ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور یہ فیصلہ مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی فون کال کے بعد کیا گیا۔

امریکی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت دینے کے فیصلے نے پر فٹ بال دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا کے خلاف راؤنڈ آف 32 کے میچ میں ویڈیو ریویو کے بعد ایک ڈیفینڈر کے خلاف فاؤل کرنے پر سیدھا ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

امریکہ نے وہ میچ 0-2 سے جیتا تھا، تاہم فیفا قوانین کے تحت سیدھے ریڈ کارڈ پر خودکار طور پر ایک میچ کی پابندی عائد ہوتی ہے، جس کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جا سکتی۔

تاہم فیفا نے اتوار کو اچانک اعلان کیا کہ بالوگن کی پابندی ایک سال کے لیے معطل کر دی گئی ہے، لیکن اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔

اے ایف پی سے گفتگو کرنے والے معاملے سے واقف دو ذرائع کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو فون کر کے بالوگن کی سزا پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔

امریکی سٹرائیکر کو کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: ’صحیح فیصلہ کرنے اور ایک بڑی ناانصافی کو ختم کرنے پر فیفا کا شکریہ۔‘

فیفا کے اس فیصلے پر بیلجیم کی فٹبال فیڈریشن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام پر ’حیران‘ ہے کیونکہ یہ فیفا کے اپنے قوانین سے براہِ راست متصادم ہے۔

بیلجین فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ وہ تمام قانونی اور انتظامی راستوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ شریک ٹیموں کے جائز حقوق اور کھیل میں فیئر پلے کے بنیادی اصولوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جبکہ بیلجیم کے کوچ روڈی گارشیا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے معلوم نہیں تھا کہ ورلڈ کپ میں 5 جولائی اب یکم اپریل بن گئی ہے، یعنی آج اپریل فول کا دن ہے۔‘

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے بدھ کو، یعنی اسی دن جب بالوگن کو ریڈ کارڈ ملا تھا، انفانٹینو سے بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی عوامی طور پر اس ریڈ کارڈ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے پابندی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

برازیل ورلڈ کپ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں ناروے نے پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔

میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیمار کو آخری لمحات میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا تھا جنہوں نے میچ کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔

نیمار انجری ٹائم میں پینلٹی پر ایک گول کیا، تاہم یہ صرف شکست کا فرق کم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوا، کیونکہ ناروے کے سٹار سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے فتح دلا کر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *