ہاکی ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا مقابلہ ویلز سے ہوگا

پاکستان ہاکی ورلڈ کپ میں شکست سے آغاز کے بعد آج ویلز کے خلاف ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیلے گا۔

ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 15 اگست سے ہو چکا ہے اور یہ ایونٹ 30 اگست تک جاری رہے گا۔

ایونٹ میں پاکستان نے اپنا سفر ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کیا تھا جس میں اسے ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی تھی۔

آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستان کو پول ڈی میں رکھا گیا ہے، جس میں انگلینڈ کے علاوہ انڈیا اور ویلز بھی شامل ہیں۔

گرین شرٹس نے 2023 کے ایڈیشن کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویلز کے ساتھ پاکستان کا میچ 17 اگست یعنی آج مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 19 اگست کو انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

جرمنی 16 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپیئن ہے۔ جرمنی نے 2023 میں انڈیا کے شہر اوڈیشہ میں کھیلے گئے فائنل میں بیلجیم کو شکست دی تھی۔

پاکستان نے 1971، 1978، 1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا، جبکہ آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور جرمنی تین، تین مرتبہ عالمی چیمپیئن بن چکے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *