کوئٹہ میں حکام کے مطابق اتوار کی چمن پھاٹک کے قریب ٹرین پر بم حملہ ہوا ہے جس میں اب تک سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس حکام کے مطابق ایمبولنسز اور سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں سات زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے معاون خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیش آئے اس حملے کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
