ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے سے 11 اموات: ریسکیو حکام

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے علاقے امن میلہ کے قریب ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ہفتے کو دھماکے سے 11 افراد جان سے گے اور 30 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی درازندہ سٹیشن کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید چار ایمبولینسز اور عملہ بھی جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *