ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر برونسن ریڈ کی موت

معروف پروفیشنل ریسلر جرمین ہیلی، جو اپنے مداحوں میں برونسن ریڈ کے نام سے مشہور تھے، 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے جمعے کو ان کی موت کی تصدیق کی۔

ان کا انتقال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے کراؤن جیول ایونٹ میں اوبا فیمی کے خلاف مقابلے کے چند ہفتے بعد ہوا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

ڈبلیو ڈبلیو ای نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ’یہ اعلان کرتے ہوئے ہمیں شدید صدمہ پہنچا ہے کہ جرمین ہیلی، جو برونسن ریڈ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، آج طبی پیچیدگیوں کے باعث 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔‘

کمپنی نے ان کی موت کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

کمپنی نے برونسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’ڈبلیو ڈبلیو کی ایک ایسی شخصیت قرار دیا جس کی موجودگی کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں تھا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا ’لیکن اس سے بھی بڑھ کر وہ ایک بہترین انسان، اپنے خاندان سے بے پناہ محبت کرنے والے اور ساتھیوں میں انتہائی مقبول شخصیت تھے۔‘

آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے برونسن کو ریسلنگ کے میدان میں ایک ’طاقتور کھلاڑی‘ قرار دیا جاتا تھا۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے 2019 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کیا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق وہ اپنی غیر معمولی طاقت کے ساتھ حیران کن پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو زیر کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

برونسن سابق این ایکس ٹی نارتھ امریکن چیمپیئن تھے اور انہوں نے 2024 میں آندرے دی جائنٹ میموریل بیٹل رائل کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *