پی پی پی کے امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ہیں۔

پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ کو کسی امیدوار کی جانب سے چیلنج نہ کیے جانے کے باعث بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوئی۔

گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے بعد اکثریتی بنیاد پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت بنا رہی ہے۔

2009 کے بعد یہ پی پی پی کی دوسری حکومت بننے جا رہی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی نتائج کے بعد گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کی عوام کو مبارکباد پیش کی تھی۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘

ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے تین نشستوں پر کامیابی، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ دو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک نشست مجلس حدت المسلمین اور دو نشستیں آزاد امیدواران نے جیتی تھیں۔ 

ان انتخابات میں 24 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 396 امیدواران میدان میں تھے جن میں سب سے زیادہ 23 نشستوں پر امیدواران کھڑے کیے تھے۔ 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *