پاکستان کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی شروع

پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں بدھ سے کیش لیس فیس ادائیگی کا نظام باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا۔

درخواست گزار اب بغیر لمبی قطاروں کے یا گھنٹوں انتظار کیے اپنی پاسپورٹ فیس ڈیجیٹل طریقے سے ادا کر سکیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم اصلاح وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی، جسے پاسپورٹ ٹیم نے کامیابی سے مکمل کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ اقدام عوامی خدمات کو مزید تیز، شفاف اور آسان بنانے کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے جبکہ مستقبل میں بھی مزید سنگ میل حاصل کیے جائیں گے۔‘

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اب شہری کیو آر کوڈ سکین کر کے فیس ادا کر سکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ سہولت کسی بھی بینکنگ ایپ اور ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہو گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *