واشنگٹن: پاکستانی وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کو واشنگٹن میں اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے مقصد سے جاری مذاکرات طویل ہوتے جا رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ یہ ملاقات روبیو کے پاکستان کے روایتی حریف انڈیا کے دورے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔

دونوں حکام نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کی رات دیر گئے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی سمت میں پیش رفت ہوئی ہے۔

دوسری جانب، جمعے کو ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے کے متن کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور ممکنہ مفاہمت کی یادداشت کے الفاظ میں ’حالیہ دنوں میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔‘

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *