پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو دو سالہ معاہدے پر پاکستان مردوں کی کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔
46 سالہ مائیکل سمتھ 19 اگست سے لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی پاکستان کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کوچنگ میں آنے سے پہلے انہوں نے 2003 سے 2013 کے دوران 89 فرسٹ کلاس، 72 لسٹ اے اور 16 ٹی20 میچ کھیلے۔
سمتھ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔
وہ آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی کے زیڈ این اِن لینڈ اور ایسٹرن پروونس کے ساتھ کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
