لیورپول سے نکل کر ترک فٹ بال کلب میں شام ہونے والے محمد صلاح کی کہانی

چھ اگست 2026 کو ہزاروں لوگ جھنڈے اٹھائے، استنبول کے ایئرپورٹ کے باہرجمع ہو گئے۔

یہ نہ کوئی جنگ تھی، نہ کوئی قومی ایمرجنسی بلکہ ایک فٹ بالر کا استقبال تھا۔

یہ کہانی ہے ایجپشین کنگ محمد صلاح کی۔

2023 میں سعودی کلب الاتحاد نے 100 ملین پاؤنڈ ٹرانسفر فیس اور 50 ملین بونس کی پیشکش کی تھی جسے لیورپول کلب نے ایک ہی فون کال پر رد کر دیا۔

فٹ بال صحافی بین جیکبز کے مطابق اس سیزن جب صلاح فری ایجنٹ بن کر لیورپول سے نکلے تو سعودی کلبز کے پاس بجٹ اور وزارتی منظوری کی رکاوٹوں کی وجہ سے کوئی تیار ڈیل تھی ہی نہیں۔

صلاح نے لیورپول میں نو سیزنز کے دوران 257 گول کیے اور پریمیئر لیگ، چیمپیئنز لیگ اور ایف اے کپ سمیت کئی ٹائٹلز جیتے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایجپشین کنگ کہلانے والے صلاح، چھ بار دنیا کے ٹاپ تھرٹی کھلاڑیوں میں شامل ہوئے، مگر بیلن ڈی اور نہ جیت سکے۔ لیورپول کے بعد صلاح نے وہ فیصلہ کیا جس نے فٹ بال کی دنیا کو چونکا دیا۔

سعودی عرب، نہ امریکہ، بلکہ ترکش سپر لیگ۔ اور وہاں بھی گلاطہ سرائے، فنر باغچے یا بشکتاش نہیں، طرابزون اسپور۔ مگر یہ انتخاب بے وجہ نہیں تھا۔

طرابزون اسپور نے پچھلا سیزن تیسرے نمبر پر ختم کیا جس کی وجہ سے وہ یورپا لیگ کوالیفائر میں کھیلیں گے اور صلاح کو یورپی فٹ بال بھی ملتی رہے گی۔

 ان کی سالانہ تنخواہ 17 ملین یورو طے ہوئی جو ترکش سپر لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ ہے۔

انہوں نے فینز سے پہلا خطاب کیا تو بس اتنا کہا

 “Everywhere is Trabzon for us‘‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *