پنجاب حکومت نے ایمبولینس گاڑی پہنچنے تک حادثہ متاثرین کی جان بچانے کے لیے ضروری اقدامات سے متعلق آگہی سروس شروع کر دی ہے۔
انچارچ فرسٹ ایڈ سروس سیف سٹی اتھارٹی، افشاں کے مطابق فرسٹ ایڈ آگاہی سروس میں کسی بھی حادثے کے فوری بعد ابتدائی امداد کے لیے ماہر سٹاف سے آگاہی لی جاسکتی ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں زخمیوں، آگ سے جھلسنے، سانپ کے کاٹنے یا کسی بھی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی سروس 15پر کال کر کے چار نمبر ڈائل کریں۔ یہاں 24گھنٹے موجود تربیت یافتہ عملہ فوری طور پر ابتدائی امداد سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے۔ اس دورانیے کو گولڈن منٹس بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں ایسے فوری اقدامات سے مریض کی جان بچ سکتی ہے جو لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ ایمرجنسی میں فوری کیا امداد دی جائے۔
لیکن یہ سروس مستقل علاج یا ہسپتال کا متبادل نہیں ہے یہ صرف مریض کے ہسپتال پہنچنے تک کی ضروری فوری طریقوں سے امداد ہوتی ہے۔ یہاں ویڈیو کال کے زریعے بھی صورتحال دکھا کر گائیڈ لائن کی جاسکتی ہے۔
