سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت ویزا ہولڈر اجرا کی تاریخ سے ایک سال تک متعدد بار سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی وزارت نے مزید کہا کہ اس ویزا کے ذریعے زائرین ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 دن تک مملکت میں قیام کر سکیں گے، جس سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو بار بار سفر کرنے میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، سفری عمل کو مزید آسان بنانا اور سعودی وژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

حکام کے مطابق نئے ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی زیادہ آسان اور سہل ہو جائے گی، جبکہ اس اقدام سے مملکت میں مذہبی سیاحت کے شعبے کو بھی مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *