بحرین کی جانب سے بڑھنے والے دو ایرانی ڈرونز تباہ کر دیے: امریکی سینٹ کام

امریکی فوج نے جمعے کو کہا ہے کہ اس نے بحرین کی جانب بڑھنے والے دو ایرانی حملہ آور ڈرونز کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا ہے جب کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے مملکت میں قبل از وقت خبردار کرنے والے ایک امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔ 

ایران نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران ایک ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

امریکی فوج نے  ایران کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔

 سینٹ کام، جو خطے کی نگرانی کرنے والا امریکی کمانڈ سینٹر ہے، نے کہا کہ ایرانی حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا۔

بحرین کی وزارت اطلاعات نے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعہ کو کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران مائع پیٹرولیم گیس کا ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس سے دھماکہ ہوا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے کے مشرقی حصے سے گزرتے ہوئے جہاز نے بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظرانداز کیا۔ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ فروری کے بعد سے، جب ایران جنگ شروع ہوئی تھی، متنازع پانیوں میں تجارتی جہازوں کے خلاف سب سے زیادہ واقعات اکتوبر میں پیش آئے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *