وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
Following intensive talks, we are pleased to announce that the Peace Deal between the United States of America and Islamic Republic of Iran has been REACHED. Both sides have declared the immediate and permanent termination of military operations on all fronts, including in…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 14, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹروتھ سوشل پر مبارک باد دیتے ہوئے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ ‘طویل اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون بروز جمعہ سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہو گی۔’
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کی جانب سے تنازع کے سفارتی حل کے لیے عزم کا اظہار کرنے پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ثالثی کے عمل میں قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے تک پہنچنے میں قطر کی قیادت نے اہم معاونت فراہم کی۔
وزیراعظم نے سعودی عرب اور ترکی کی قیادت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے امن کوششوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے بعد ثالث ممالک اس ہفتے متعدد اجلاسوں کا انعقاد کریں گے۔ ان ابتدائی مذاکرات کے ذریعے تکنیکی بات چیت اور معاہدے پر دستخط کی تقریب کے لیے بنیاد فراہم کی جائے گی۔
