وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور میں تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے جمعے کو بشکیک میں ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی محسن نقوی ان دنوں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔
وزارت داخلہ سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے تاجکستان، روس، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
تاجک وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ سے ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت افغانستان میں 25 مختلف دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔‘
محسن نقوی/ 5 وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس۔ تاجکستان۔ ازبکستان۔ کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ کی الگ الگ ملاقاتیں
وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط pic.twitter.com/JL8c2d9pkI— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 6, 2026
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کا معاہدہ
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادی میر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک اور غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا۔
اس کے علاوہ دونوں نے انسداد منشیات اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
پاکستان، ازبک سکیورٹی اداروں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوڡ کے درمیان ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق: ’ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کرغزستان سے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر داخلہ محسن نقوی اور کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے درمیان ملاقات میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہونے پر اپنے ہم منصب کو مبارک باد دی۔
انہوں نے ایس سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس کے لیے شاندار انتظامات پر کرغزستان کے ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان اور قازقستان میں تعاون بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی اور قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بیان کے مطابق وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون بڑھانے کے لیے وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
