شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، حملوں کی مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کی اور ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ’ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔‘

انہوں نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارج سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ’پاکستان ایران کے خلاف بلا جواز حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایک پرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں۔‘

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ’اس نوعیت کے اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گے اور ان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔‘

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ایران کی جانب سے برادر ممالک قطر، کویت، اردن، بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کرتا ہے، اور ان تمام برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *