شیخ حسینہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپس جانا چاہتی ہیں: ترجمان سابق وزیراعظم

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ شیخ حسینہ دو سال سے زائد عرصے کی جلاوطنی کے بعد 16 دسمبر کو انڈیا سے وطن واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ شیخ حسینہ نے اپنی وطن واپسی کے لیے کوئی مخصوص تاریخ بتائی ہے۔ اس سے ایسے ملک میں سیاسی اور قانونی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جہاں ان کی جماعت پر پابندی عائد ہے اور رواں ماہ کے آغاز میں نئے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے حصول کی کوشش کے بعد سے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

نئی دستاویزات کے حصول کی کوشش کے علاوہ، جو ان کے دہلی فرار ہونے کے چند ماہ بعد منسوخ کر دی گئی تھیں، شیخ حسینہ نے بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیا ہے کہ ان کی وطن واپسی کے لیے قومی فضائی کمپنی بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کا طیارہ فراہم کیا جائے۔

ان کے ترجمان سید مزمل علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چونکہ شیخ حسینہ کو 5 اگست 2024 کو بنگلہ دیشی طیارے کے ذریعے انڈیا پہنچایا گیا تھا، اس لیے اب وہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ دہلی سے ڈھاکہ واپسی کے لیے ان کی فضائی سفری سہولت کا انتظام کیا جائے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ’آئین کے خلاف ایسے حالات میں انہیں جلاوطن کرنے کے بعد اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ 16 دسمبر، یومِ فتح کے موقع پر ان کی بنگلہ دیش واپسی ممکن بنائے۔‘

بنگلہ دیشی حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

بنگلہ دیش کے ایک وزیر نے اتوار کو روئٹرز کو بتایا تھا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والی شیخ حسینہ کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

وزیر کے مطابق انہیں واپس لانے کے لیے طیارہ بھیجنے کے حوالے سے انڈیا کے ساتھ کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی۔

اقوام متحدہ کے مطابق بدامنی کے ان واقعات کے دوران 1,400 افراد جان سے گئے تھے، جن کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا۔

بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گذشتہ سال نومبر میں ان کی غیر موجودگی میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی تحریک کو کچلنے کے لیے مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے الزام میں انہیں سزائے موت سنائی تھی، تاہم شیخ حسینہ نے جلاوطنی کے دوران ان الزامات کی تردید کی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *