ایک ارب ڈالر کی کمائی اور 13 سال کے انتظار کے بعد جی ٹی اے سکس 19 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، لیکن اس بار اس مقبول ویڈیو گیم میں نیا کیا ہے؟
جی ٹی اے 6 نے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔
امریکی مارکیٹ ریسرچ ادارے سینسر ٹاور کے مطابق گیم کے ڈیجیٹل پری آرڈرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
موازنہ کریں تو جی ٹی اے فائیو نے ستمبر 2013 میں ریلیز ہونے کے بعد، پہلے تین دن میں ایک ارب ڈالر کمائے تھے جبکہ جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے پہلے ہی یہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گیم 19 نومبر کو صرف پلے سٹیشن فائیو اور ایکس باکس سیریز پر دستیاب ہوگی۔ پی سی ورژن کی ریلیز کے بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
اس کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت تقریباً 80 ڈالر ہے، جو پاکستانی 22 ہزار روپے بنتی ہے۔
اس بار گیم کی کہانی جیسن اور لوسیا نامی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جو چھوٹے جرائم سے شروع ہو کر بڑی ڈکیتیوں تک پہنچتا ہے۔
کھلاڑی دونوں کرداروں کے درمیان سوئچ کر سکیں گے، ڈکیتی سے پہلے جگہ کا جائزہ لے سکیں گے اور سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی مٹا سکیں گے۔
گیم میں ایک نیا ’ہیٹ سسٹم‘ بھی شامل ہے، جو بتائے گا کہ پولیس کو آپ کی سرگرمیوں کے بارے میں کتنی معلومات ہیں۔
گیم کی فزیکل کاپی کے ڈبے میں ڈسک کی بجائے صرف ڈاؤن لوڈ کوڈ ہوگا۔
جی ٹی اے سکس کے ریکارڈ پری آرڈرز اور نئے فیچرز نے گیمرز کی توقعات بڑھا دی ہیں، تاہم اس کی قیمت اور کچھ تخلیقی عدم مطابقت پر تنقید بھی ہو رہی ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا نئی گیم توقعات پر پورا اترے گی؟
