وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے لیے گرانٹ پر مبنی مالی معاونت اور موسمیاتی لچک و موافقت کے فنڈز میں نمایاں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی آفات سے دوچار معیشتوں کو ایسی مدد درکار ہے جس سے ان کے قرضوں میں مزید اضافہ نہ ہو۔
ترکی کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ 31) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا کسی ایک ملک کے بس کی بات نہیں، اس کے لیے عالمی یکجہتی کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کے ذریعے مالی وسائل فراہم کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ موسمیاتی لچک اور موافقت کے فنڈز میں نمایاں اضافہ مشکلات سے دوچار معیشتوں کی بقا کے لیے ضروری ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
موسمیاتی آفات کا بوجھ ترقی پذیر ممالک پر
وزیراعظم نے 2025 کے بونیر سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نوجوان کی شادی سے دو روز قبل سیلابی ریلے نے اس کا پورا گاؤں بہا دیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں بدل گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صرف متاثرہ خاندانوں کا المیہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے کروڑوں لوگوں کا موسمیاتی تبدیلیوں میں حصہ سب سے کم ہے، لیکن اس کے سنگین ترین نتائج انہیں بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
“The future we feared has become the present we are living. Climate change knows no borders. No nation can face it alone. Solidarity must mean reparation. On my way to Antalya, I witnessed the dome placement of the Chashma-5 nuclear power plant. In just two years, our people have added more than 20 gigawatts of distributed solar capacity. Clean sources now provide nearly 55% of our energy mix. We are advancing electric mobility and have set a target to cut projected emissions by about 50% by 2035. We call for grant-based finance, including public-private partnerships, alongside significant enhancement of resilience and adaptation funds, which amount to survival funds, especially for struggling economies. Water must never be weaponized. Water-sharing agreements must be honoured in letter and spirit.” Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addressing a high-level session of COP31 in Antalya, Türkiye
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 12, 2026
انہوں نے 2022 کے سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پاکستان کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیرِ آب آ گیا تھا، تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، ایک ہزار 700 سے زیادہ افراد جان سے گئے اور معاشی نقصانات 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چار سال قبل اقوام متحدہ میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے لیکن بدقسمتی سے ان کا خدشہ درست ثابت ہوا۔
پاکستان کے صاف توانائی کے اقدامات
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سرحدوں کے پابند نہیں اور کوئی بھی ملک تنہا ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے عالمی یکجہتی محض بیانات تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔
انہوں نے پاکستان میں صاف توانائی کے فروغ کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں صرف دو برسوں کے دوران ترسیلی شمسی توانائی کی صلاحیت میں 20 گیگاواٹ سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان کے توانائی کے مجموعی ذرائع میں صاف توانائی کا حصہ تقریباً 55 فیصد ہو چکا ہے جبکہ برقی نقل و حرکت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے 2035 تک کاربن کے اخراج میں 50 فیصد تک کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات منصفانہ عالمی ردعمل کا متبادل نہیں ہو سکتے اور موسمیاتی آفات سے متاثرہ ممالک کو بروقت مالی مدد ملنی چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ پانی کو کبھی بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور کسی ملک کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ زیریں علاقوں میں آباد لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کو خطرے میں ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدوں پر ان کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ کوپ 31 کی کامیابی کا پیمانہ صرف اجلاس میں کیے گئے وعدے نہیں ہونے چاہییں بلکہ یہ دیکھا جانا چاہیے کہ کتنے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا گیا، کتنے وسائل مہیا کیے گئے اور کون سے بامعنی اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گئے۔
