جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیر کو پشاور میں ایک تقریب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جو مکا اگلے دن یاد آئے وہ اپنے ہی منہ پر لگتا ہے۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کنوینش سے خطاب کے دروان کہا خواجہ آصف ’میرے محترم ہیں، میرے بڑے بھائی ہیں، میں نے تو ان کی گُدگُدی لی تھی لیکن وہ غصہ کر گئے۔
’انہیں غصہ اگلے دن آیا، اگلے دن والا گھونسا اپنے منہ پر لگتا ہے۔‘
مولانا فضل الرحمٰن اور حکومتی وزرا میں ان دنوں شدید نوک جھونک جاری ہے۔
دونوں جانب سے پارلیمنٹ کے علاوہ میڈیا پر بھی بیان بازی جاری ہے۔
