خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ہفتے کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان سے گیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال ایڈووکیٹ سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت کے باہر کی گئی جس کے باعث کچہری میں بھگدڑ مچ گئی۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کرامت اللہ جان سے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال ایڈووکیٹ اور انشا اللہ نامی شخص زخمی ہوئے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شدید زخمی انشا اللہ کو علاج کے لیے بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ کو بھی بنوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا اور تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے تاحال فائرنگ کی وجوہات اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
