افغانستان کے کرکٹر راشد خان جمعرات کو مردوں کے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔
انہوں نے یہ سنگ میل شارجہ میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے دوران عبور کیا۔
لیگ سپنر راشد خان نے زمبابوے کے بیٹر تادیواناشے مارومانی کو نویں اوور میں دو رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنی 200 ویں وکٹ حاصل کی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
28 سالہ راشد خان نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ اس فارمیٹ میں ان کی بولنگ اوسط 13.96 اور اکانومی ریٹ 6.13 ہے۔
ان کے ریکارڈ میں دو مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے، جبکہ ان کی بہترین بولنگ تین رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے۔
راشد خان مردوں کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے عادل رشید ان سے 29 وکٹیں پیچھے ہیں۔
راشد خان گذشتہ سال اکتوبر میں ابوظبی میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی 200 وکٹیں حاصل کرنے والے افغانستان کے پہلے بولر بنے تھے۔
