ایشین گیمز کرکٹ فائنل: پاکستان کے خلاف انڈیا کی بیٹنگ جاری

جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں ہفتے کو پاکستان کے خلاف انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس سے قبل دونوں کپتانوں میں ایک بار پھر مصافحہ نہیں ہوا۔

انڈین کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انڈیا کی بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں جمعرات کو سیمی فائنلز میں اپنے اپنے حریفوں کو بہ آسانی شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہیں۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ انڈیا نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرایا۔

فائنل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے، جن کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب کہ انڈین ٹیم میں فائنل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔

انڈیا اور پاکستان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے صرف بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہی آمنے سامنے ہوتے ہیں اور حالیہ عرصے میں ہونے والے کئی میچوں میں کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا ہے۔ 

کرکٹ کے دیوانے ملکوں کے درمیان ہونے والے میچز عام طور پر اپنے اپنے ملکوں میں ٹیلی ویژن پر کروڑوں ناظرین کو متوجہ کرتے ہیں۔ 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *