حوثی ڈرون مکہ کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا: سعودی عرب

سعودی عرب کے کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔

 یہ واقعہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں میں ایک بڑی شدت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ڈرون کو منگل کی شام سعودی وقت کے مطابق چھ بج کر 50 منٹ پر مکہ مکرمہ کے جنوب میں روک کر تباہ کیا گیا۔

یمن میں اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بدھ کی صبح جاری ایک بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ’ریڈ لائن‘ ہے۔

مکہ مکرمہ اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور ایران کے حمایت یافتہ گروہ کی جانب سے اس مقدس شہر کی فضائی حدود میں ڈرون بھیجنے کی کوشش سے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں میں تشویش پیدا ہونے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ اسلام کے اہم ترین ارکان میں سے ایک حج کا مرکز بھی ہے، جس کے لیے مسلمان اس شہر اور اس کے مقدس مقامات کا رخ کرتے ہیں۔

اتحادی افواج نے کہا کہ حوثیوں کی یہ کوشش ’دہشت گرد حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ پر ایک سیاہ دھبہ‘ رہے گی اور اسے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مکہ مکرمہ کے اطراف حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل یا دیگر ہتھیار مار گرایا گیا ہو۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2017 میں سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے مکہ مکرمہ کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل بھی روک کر تباہ کیا تھا۔

عرب اتحادی افواج کی کمان کے مطابق اس میزائل کو طائف صوبے کے علاقے الوسیلیہ کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

حوثیوں کی جانب سے پیر کو بھی خمیس مشیط، ابہا اور طائف میں شہری علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے تھے۔

گذشتہ ہفتے بھی حوثی حملوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں اور قصبوں میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

سعودی عرب نے جمعے کے روز ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں متعدد ڈرون حملوں کے بعد اپنی ایسٹ-ویسٹ آئل پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

خلیجی اور مسلم تنظیموں نے پائپ لائن پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *