سابق عالمی چیمپیئن عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ حکومت کی معاونت کے بھی خواہش مند ہیں۔
عامر خان پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، جنہوں نے باکسنگ کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔ مئی 2022 میں انہوں نے عالمی باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
آج کل وہ پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کے لیے ایونتٹس کا انعقاد کر رہے ہیں۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اسلام آباد میں انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عامر خان نے کہا: ’ہمیں نوجوانوں کی مدد کے لیے حکومت کی جانب سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔‘
بقول عامر خان: ’آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں آبادی کی اوسط عمر 18 سے 24 سال کے درمیان ہے۔ یہ بہت بڑا تناسب ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’نوجوانوں کے لیے اکیڈمیاں، کھیلوں کے مراکز اور بین الاقوامی کوچز کی تربیت کا انتظام کرنے میں میری مدد کی جائے۔ چاہے وہ بین الاقوامی سطح کی باکسنگ ہو، بین الاقوامی فٹ بال ہو، کرکٹ ہو۔ ہر فرد کو ذمہ داری دی جائے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے باکسنگ کے شوقین افراد کو یقین دلایا کہ وہ فکر نہ کریں۔ ’ہم یہاں موجود ہیں اور میں آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ فکر نہ کریں۔‘
عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہر دو مہینے بعد پاکستان میں باکسنگ کے ایونٹس منعقد کروائیں گے۔
