چین نے دو جرنیلوں کو سینٹرل ملٹری کمیشن سے برطرف کر دیا

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق چین نے جمعے کو سینیئر فوجی افسران ژانگ یوشیا اور لیو ژین لی کو ریاستی سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) میں اپنے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ یہ اعلان نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے حوالے سے کیا گیا۔

صدر شی جن پنگ کے بعد سی ایم سی میں دوسرے طاقتور ترین عہدے پر فائز نائب چیئرمین ژانگ یوشیا اور سی ایم سی کے رکن و جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیو ژین لی کے خلاف ’نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کے شبے میں تحقیقات کا اعلان جنوری میں کیا گیا تھا۔

چین میں کمیونسٹ پارٹی اور ریاست کے الگ الگ سینٹرل ملٹری کمیشن موجود ہیں۔ جمعے کا اعلان ژانگ اور لیو کے ریاستی سی ایم سی میں عہدوں سے متعلق ہے۔ انہیں اب تک حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن میں اپنے عہدوں سے باضابطہ یا عوامی طور پر نہیں ہٹایا گیا۔

بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن

چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے 2012 میں شروع کی گئی وسیع تر انسدادِ بدعنوانی مہم میں فوج بھی اہم اہداف میں شامل رہی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ شی جن پنگ نے حکمران کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ فوج میں بدعنوانی کے خلاف لڑائی کو مزید وسعت دی جائے۔ کئی برسوں سے جاری اس مہم کے دوران درجنوں سینیئر حکام اور اعلیٰ جرنیلوں کے خلاف تحقیقات کی گئیں، انہیں عہدوں سے ہٹایا گیا یا نظام سے باہر کر دیا گیا۔

چین میں کمیونسٹ پارٹی اور ریاست کے الگ الگ سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) موجود ہیں، تاہم عملی طور پر وہ ایک ہی ادارے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جمعے کو نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا اعلان ژانگ اور لیو کے ریاستی سینٹرل ملٹری کمیشن میں عہدوں سے متعلق ہے۔

تاہم انہیں حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن میں اپنے عہدوں سے باضابطہ یا عوامی طور پر برطرف نہیں کیا گیا۔

نیشنل پیپلز کانگریس کے دو مزید نمائندے نشستوں سے محروم

جمعے کو چین کی پارلیمان نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے جاری کردہ اراکین کی تازہ فہرست میں ژانگ اور لیو کے نام شامل نہیں تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر اپنی نشستوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان کے ساتھ مزید 10 قانون سازوں کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔

ان میں لیفٹیننٹ جنرل ژونگ شاؤ جن بھی شامل ہیں، جو ماضی میں سی ایم سی جنرل آفس کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ جنرل جو چیان شینگ، جو فوج کی سابق سٹریٹیجک سپورٹ فورس کے کمانڈر تھے، بھی اپنی نشست سے محروم ہوئے ہیں۔

فہرست میں گاؤ شی وین کا نام بھی شامل ہے، جو جنوبی چینی شہر نانچانگ کے سابق میئر ہیں۔ وہ ماضی میں سرکاری ملکیت کے خلائی اور دفاعی ادارے ’چائنا ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن‘ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

علیحدہ طور پر، چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے نے بدھ کو ژاؤ زونگ چی کی رکنیت بھی ختم کر دی۔ ژاؤ 2020 میں چین اور انڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے دوران ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *