آسٹریلوی کرکٹ سٹار ڈیوڈ وارنر کا نشے میں گاڑی چلانے کے جرم کا اعتراف

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بدھ کو شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔  

ڈیوڈ وارنر پر الزام ہے کہ وہ رواں برس اپریل میں سڈنی میں ایک وین چلا رہے تھے کہ انہیں روک کر ان کا سانس کے ذریعے الکحل ٹیسٹ (بریتھ ٹیسٹ) کیا گیا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

سڈنی کی ایک عدالت میں ان کے وکیل نے شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے پر درمیانے درجے کی خلاف ورزی کے تحت ان کی جانب سے جرم قبول کرنے کی درخواست جمع کروائی۔

سابق اوپننگ بلے باز اور ڈیوڈ وارنر خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے وکیل بوبی ہِل نے اس سال کے آغاز میں سماعت کے دوران کہا تھا: ’ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے غلط فیصلے کرتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ انسان اپنی غلطی تسلیم کرے اور اس کی ذمہ داری قبول کرے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ مزدور ہیں، ڈاکٹر ہیں یا دنیا کے بہترین اوپننگ بلے بازوں میں سے ایک، یہ خطرہ ہم سب کے لیے موجود ہے۔‘

ڈیوڈ وارنر کو اس مقدمے میں 18 اگست کو سزا سنائی جائے گی۔

انہیں کم از کم چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے نااہل قرار دیے جانے، تقریباً 1,500  امریکی ڈالر تک جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ نو ماہ قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ اس وقت پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان ہیں جبکہ آسٹریلیا کی مقامی ٹی 20 بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *