فیفا ورلڈ کپ: ناروے اور سوئٹزرلینڈ کا سفر ختم، انگلینڈ اور آرجنٹینا سیمی فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے جہاں فرانس کا مقابلہ سپین سے ہوگا اور انگلینڈ کو فائنل تک رسائی کے لیے آرجنٹینا کو شکست دینا ہو گی۔

ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز میں انگلینڈ نے ناروے کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تو آرجنٹینا نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دی۔

ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کو ناروے کا سامنا تھا جس نے 28 سال بعد ایرلنگ ہالینڈ کی بدولت عالمی مقابلے کے لیے نہ صرف کوالیفائی کیا بلکہ کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنائی۔

مگر کوارٹر فائنل میں ناروے کے پاس نوجوان انگلش کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کا جواب نہیں تھا جنہوں نے پہلے ہالف کے اضافی وقت اور پھر 93ویں منٹ پر گول سکور کیے۔

ناروے کو ایرلنگ ہالینڈ سے ہی زیادہ امیدیں تھیں لیکن وہ اس میچ میں ایک بھی گول نہ کر پائے اور یہی دونوں ٹیموں کے درمیان فرق رہا۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں آرجنٹینا کا سوٹزرلینڈ سے مقابلہ تھا جسے ماہرین دفاعی چیمپیئن کے لیے قدرے آسان میچ قرار دے رہے تھی لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہوا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آرجنٹینا کو جیتنے کے لیے اضافی وقت کے بھی آخری منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آرجنٹینا نے میچ کے ابتدائی دسویں منٹ میں ہی گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی جو 67ویں منٹ تک برقرار رہی جب ڈین انڈوئے نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

اس کے بعد سوئٹزرلینڈ نے میسی اور ان کی ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا اور میچ کو اضافی وقت تک لے جانے میں کامیاب رہے۔ اس موقع پر لگ رہا تھا کہ اس مقابلے کا فیصلہ پینلٹیز پر ہی ہو گا۔

مگر آرجنٹینا نے ایسا نہ ہونے دیا اور 112ویں اور پھر 120ویں منٹ میں گول کر کے جیت کو یقینی بنا دیا۔

اس طرح آرجنٹینا ایک بار پھر سیمی فائنل میں پہنچ کر فائنل پر بھی نظریں جمائے بیٹھی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں اب فرانس اور سپین کے درمیان پہلا سیمی فائنل 15 جولائی جبکہ آرجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *