انڈین کرکٹ ٹیم کو برطانیہ کے مشکل دورے میں ہفتے کو اس وقت ایک اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹریفک جام کے باعث انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل کے لیے ساؤتھمپٹن کے میدان میں تاخیر سے پہنچی۔
شریاس ایئر کی قیادت میں انڈین ٹیم ٹاس کے مقررہ وقت سے پانچ منٹ بعد گراؤنڈ پہنچی، جس پر حکام نے کھلاڑیوں کو وارم اپ کا موقع دینے کے لیے میچ کا آغاز مؤخر کر دیا۔
یوں کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ تاخیر اس دورے کی تازہ ترین مشکل تھی جو موجودہ ٹی20 عالمی چیمپیئن کے لیے اب تک مایوس کن ثابت ہوا ہے۔
انڈین ٹیم انگلینڈ پہنچنے سے قبل آئرلینڈ کے خلاف اپنی تاریخ کی پہلی ٹی20 شکست اور پہلی ہی ٹی20 سیریز میں ناکامی کا سامنا کر چکی ہے، جہاں اسے بیلفاسٹ میں دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے بعد انڈیا انگلینڈ کے خلاف ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا ہے اور پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے پیچھے ہے جبکہ پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔
شریاس ئیر نے کہا ’میری ذاتی رائے میں ہم نے اس سیریز میں تقریباً ہر طرح کی صورتحال دیکھ لی ہے اور اس سے پہلے والی سیریز میں بھی۔ اس لیے یہ ایک اور چیلنج ہے، ایک اور نیا دن۔‘
