پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے اپنے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں بابر اعظم کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔
نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اتوار کو لاہور میں ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا جو 25 جولائی سے ویسٹ انڈیز اور پھر 19 اگست سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 16 جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شان مسعود کو ہٹا کر تقریباً تین سال بعد بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان نے 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کیا۔
شان مسعود ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کپتان ہیں جو اپنے پہلے 16 میچوں میں سے 12 ہارے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسری جانب بابر اعظم جو 2023 کے بعد دوبارہ کپتان بنائے گئے ہیں اپنی کپتانی میں 20 ٹیسٹ میچوں میں سے 10 میں فتح یاب ہوئے تھے۔
اب ایک بار پھر بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 25 جولائی سے چھ اگست تک ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جبکہ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 19 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کا 16 رکنی سکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبد اللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ۔
انگلینڈ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی سکواڈ:
بابر اعظم (کپتان) ، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل(فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ۔
