مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی فلسطینی عوام کے نام کر دی۔
جمعے کو ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے شکست دی۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں، تاہم پنیلٹیز میں مصری کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس فتح کے ساتھ مصر نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیتا۔
مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح فلسطینی اور مصری عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ کامیابی مصری عوام اور فلسطینی عوام کے نام کرتا ہوں، جو باوقار اور قابلِ احترام لوگ ہیں۔‘
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ فتح مصری عوام اور تمام عرب دنیا کے نام کرتے ہیں۔
فتح کے بعد حسام حسن مصری اور فلسطینی پرچم اٹھائے میدان میں آئے، جبکہ مصری کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر سجدہ شکر بھی ادا کیا۔
